Breaking news

بھارتی اداکارہ پائل گھوش کا عرفان پٹھان کیساتھ قریبی تعلقات کا انکشاف

  ممبئی: بھارتی اداکارہ پائل گھوش نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں اُن کے اور سابق کرکٹر عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جبکہ گوتم گھمبیر بھی اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے۔




بھارتی میڈیا کے مطابق پائل گھوش نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس ( سابق ٹوئٹر) پر سلسلہ وار پوسٹس کیں جس میں اُنہوں نے دعویٰ کیا کہ “وہ سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کے ساتھ پانچ سال تک تعلقات میں رہیں”۔

پائل گھوش نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ “سال 2011 میں اُن کے اور عرفان پٹھان کے درمیان قریبی تعلقات قائم تھے جس کا علم کئی بھارتی کرکٹرز کو بھی تھا”۔

اداکارہ نے سابق بھارتی کرکٹر گوتم گھمبیر پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ “اُن دنوں گوتم گھمبیر روزانہ اُنہیں مِس کال دیا کرتے تھے، وہ اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے جبکہ عرفان پٹھان کو بھی اس بات کا علم تھا”۔

مزید پڑھیں: بھارتی بالر شامی کو اداکارہ پائل گھوش کی شادی کی مشروط پیشکش

پائل گھوش نے ناصرف گوتم گھمبیر پر الزام لگایا بلکہ اُنہوں نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ “عرفان پٹھان کے ساتھ تعلقات کے وقت بالی ووڈ سُپر اسٹار اکشمے کمار بھی اُن کے پیچھے پڑے ہوئے تھے”۔

اُنہوں نے عرفان پٹھان کے ساتھ اپنی پُرانی تصویر بھی پوسٹ کی اور کہا کہ “عرفان کے ساتھ تعلقات ختم ہونے کے بعد اُنہوں نے کبھی کسی سے محبت نہیں کی جبکہ وہ اس بریک اَپ کی وجہ سے کافی بیمار بھی ہوگئی تھیں”۔

بھارتی اداکارہ کی ان پوسٹس پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اُنہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا جس کے بعد پائل نے اپنے ایکس اکاوْنٹ سے تمام پوسٹس حذف کردیں۔




یاد رہے کہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے دوران پائل گھوش نے بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کو شادی کی مشروط پیشکش بھی کی تھی۔


Post a Comment

0 Comments